مشہور زمانہ آنجہانی اداکار پال واکر کی صاحبزادی نے کس سے شادی کر لی ؟

لندن (ویب ڈیسک) ہالی ووڈ کے معروف اداکار اور فاسٹ اینڈ فیوریس فلم سیریز کے ہیرو آنجہانی پال واکر کی اکلوتی بیٹی اور ماڈل میڈو واکر نے شادی کرلی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 22سالہ میڈو واکر نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام کے ذریعے اپنی شادی کا اعلان کیا، انہوں نے اداکار بوائے فرینڈ لوئس تھورنٹن ایلن

سے شادی کی۔انہوں نے شادی کی تقریب کی ایک مختصر ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی زینت بنائی، شادی کی تقریب میں فاسٹ اینڈ دی فیوریس کے اداکاروں نے بھی شرکت کی۔واضح رہے کہ ہالی وڈ فلم انڈسٹری میں شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے پال ولیم واکر 12ستمبر 1973کو امریکی ریاست کیلیفورنیا میں پیدا ہوئے۔2011 میں یونیورسل پکچرز کے بینر تلے بننے والی فلم دی فاسٹ اینڈ دی فیوریس میں اپنی شاندار اداکاری کی بدولت پال واکر کی شہرت آسمان کو چھونے لگی اور فاسٹ اینڈ فیوریس کی پے در پے فلمیں سینما گھروں میں ریکارڈ بزنس کرنے لگیں۔سال 2013میں فلم کے ساتویں حصے کی تیاریاں ابھی جاری تھیں کہ 30نومبر کو ہولی وڈ کے پردے پر چمکنے والا یہ ستارہ لاس اینجلس میں 40برس کی عمر میں ایک کار حادثے کا شکار ہوگیا اور اپنے کروڑوں مداحوں کو سوگوار چھوڑ گیا۔

Comments are closed.