مشہور زمانہ بھارتی شخصیت نے بھارت چھوڑنے کا اشارہ دے دیا

نئی دہلی (ویب ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ بھارتی شاعر منور رانا نے اعلان کیا ہے کہ اگر بی جے پی کی جانب سے مسلمانوں پر ایسے ہی ظلم جاری رہا تو وہ نقل مکانی کرلیں گے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق منور رانا نے ریاست سے نقل مکانی کا اعلان یہ کہتے ہوئے کیا کہ

اگر مسلمان کسی نام نہاد رہنما کے ہاتھوں بے وقوف بنے اور اتر پردیش میں بی جے پی نے حکومت بنائی تو میں یہاں مزید نہیں رہوں گا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر ادتیہ اتر پردیش کا دوبارہ وزیرِ اعلیٰ منتخب ہوا تو بھی ریاست سے نقل مکانی کرلوں گا۔منور رانا نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا ہے کہ بی جے پی کی جیت سے میرا یقین پختہ ہو جائے گا کہ اتر پردیش مسلمانوں کے رہنے کے لائق نہیں ہے اور یہاں مسلمان نہیں رہ سکتے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *