مشہور زمانہ بیوٹی برانڈ ہدیٰ کتان کی مونا نے زرداری خاندان کے لیے حیران کن پیغام جاری کردیا

کراچی (ویب ڈیسک) بیوٹی برینڈ ہدیٰ بیوٹی کو چلانے والی مونا کتن نے بلاول ہاؤس کی جانب سے پاکستانی آموں کا تحفہ وصول کرنے پر زرداری خاندان کا شکریہ ادا کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر مونا ایک مختصر ویڈیو اور تصویریں شئیر کی جس میں وہ آم کا تحفہ بھیجنے پر

سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کے اہل خانہ کا شکریہ ادا کررہی ہیں۔مختصر ویڈیو میں مونا تو دکھائی نہیں دے رہیں تاہم اُنکی آواز سنائی دے رہی ہے جس میں وہ زرداری خاندان کا شکریہ ادا کررہی ہیں اور بتارہی ہیں کہ انہیں آم بہت پسند ہیں۔مونا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں آصف زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کو بھی ٹیگ کیا۔تحفے کے ساتھ شئیر کردہ خط کے مطابق یہ آم ٹنڈو الہہ یار میں واقع بھٹو خاندان کی ذاتی کھیتوں میں قدرتی طور پر اگائے جاتے ہیں۔بختاور بھٹو نے بھی مونا کی اسٹوری اپنے اکاؤنٹ پر شئیر کی اور انہیں پاکستانی آموں سے لطف اندوز ہونے کا کہا۔یاد رہے کہ بختاور بھٹو مونیٰ کتان کی دوست ہیں انہیں اکثر متحدہ عرب امارات میں ایک ساتھ دیکھا گیا ہے۔دبئی میں مقیم مونا معروف میک اپ برانڈ ہدیٰ کتان کی شریک بانی ہیں اور وہ معروف میک اپ آرٹسٹ ہدیٰ کتان کی چھوٹی بہن ہیں، اس میک اپ برینڈ کی تیسری شریک مالک ان کی چھوٹی بہن عالیہ کتان ہیں۔فوربز کی رپورٹ کے مطابق اس بیوٹی برانڈ نے سال 2017 میں ایک اعشاریہ دو بلین ڈالر کا کاروبار کیا تھا۔

Sharing is caring!

Comments are closed.