مشہور ٹک ٹاک گرل نے اچانک زندگی کو الودع کہہ دیا

نئی دہلی (ویب ڈیسک)معروف بھارتی ٹک ٹاکر سیا ککڑ نے بھی موت کو گلے لگا لیا ہے جس کے فالوورز کی تعداد 2۔1 ملین تھی۔سشانت سنگھ راجپوت کے بعد بھارتی انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے ایک اور لڑکی نے موت کو زندگی پر ترجیح دے ڈالی ہے جس پر پوری انڈسٹری پریشانی سے دوچار ہے۔

ٹک ٹاک گرل کے مینیجر ارجن سرین نے واقعہ کی تصدیق کردی ہے۔ارجن سرین کا کہنا ہے کہ سیا ککڑ کی موت کی وجہ کوئی ذاتی معاملہ ہے کیونکہ وہ کام بالکل ٹھیک طریقے سے کررہی تھیں۔سیا ککڑ کی موت کے حوالے سے پولیس ابھی تک کسی نتیجہ پر نہیں پہنچ سکی۔سیا ککڑ دہلی کے علاقے پریت وہار کی رہائشی تھیں، انہوں نے اپنے گھر میں ہی اپنی زندگی ختم کی۔ میڈیا نمائندے نے ذرائع کو بنیاد بنا کر لکھا ہے کہ ’سیا ڈپریشن کا شکار تھیں، وہ گزشتہ کئی روز سے خاصی پریشان نظر آرہی تھیں، اہل خانہ نے بھی وجہ جاننے کی کوشش کی تو انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا‘۔

Sharing is caring!

Comments are closed.