مشہور پاکستانی خاتون سیاستدان کو ۔۔۔۔

بدین (ویب ڈیسک )مقامی عدالت نے پیپلز پارٹی کی سابق سینیٹر یاسمین شاہ کو جعلی ڈگری کیس میں دو سال قید کی سزا سنا دی ہے ۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق کیس کی سماعت کیلئے یاسمین شاہ اور ان کے شوہر علی بخش پپو شاہ کمرہ عدالت میں موجود تھے جس دوران عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے

سابق سینیٹر یاسمین شاہ کو دو سال قید اور جرمانے کی سزا سنا دی ، عدالت نے فوری طور پر یاسمین شاہ کو گرفتار کرنے کا حکم بھی جاری کر دیا ، پولیس کا کہناہے کہ یاسمین شاہ اس سے قبل وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا کی درخواست پر نا اہل قرار پا چکی ہیں ۔

Comments are closed.