مشہور پاکستانی ماڈل علیزے گبول نے دوسری شادی رچا لی ،

لاہور(ویب ڈیسک)معروف ماڈل،میزبا ن و اداکارہ علیزے گبول نے خاموشی سے دوسری شادی کرلی،انہوں نے شادی کا باضابطہ اعلان اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کیا، اداکارہ نے ایک تصویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی زینت بنائی جس میں انہیں انگوٹھی پہنائی جارہی ہے ۔تصویر کے کیپشن میں علیزے نے لکھا ایک نیاآغاز الحمدﷲ۔ کیپشن میں انہوں نے

نظر بد سے بچاؤ اور لال دل اور انگوٹھی والی ایموجی کا بھی اضافہ کیا،علیزے گبول کو ساتھی اداکاراؤں و ماڈلز کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات اور آئندہ زندگی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے ۔ اداکارہ کی دوست شانزے شیخ نے اپنی انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک سٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے علیزے کی انگوٹھی والی تصویر کے ساتھ لکھا الحمدللہ میری دوست اب شادی شدہ ہے ۔خیال رہے علیزے گبول اس سے قبل ایک نوجوان کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں جن سے ان کی ایک بیٹی میرال ہے ۔بدقسمتی سے شادی زیادہ عرصے تک نہ چل سکی اور انہوں نے چند ہی عرصے میں راہیں جدا کر لیں۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *