مظاہرین سے نمٹنے کے لیے انتظامیہ نے کبڈی کے کھلاڑیوں کو میدان میں اتارا تو کیا ہوا ؟

گوجرانوالہ (ویب ڈیسک)گوجرانوالہ میں پولیس اور تحریک لبیک پاکستان کے کارکنوں میں وقفے وقفے سے جھڑپیں جاری ہیں۔ اور پولیس نے جی ٹی روڈ پر واقع چندا قلعہ چوک کو خالی کروالیا ہے۔اسلام آباد سے لاہور بذریعہ جی ٹی روڈ آنے جانے کے لیے اس چوک سے روزانہ ہزاروں گاڑیاں گزرتی ہیں

اور اگر یہ چوک بند ہو تو اسلام آباد سے لاہور کا سفر کرنے کے لیے جی ٹی روڈ پر کوئی متبادل رستہ موجود نہیں۔گوجرانوالہ پولیس کے حکام کے مطابق مظاہرین سے نمٹنے کے لیے پنجاب پولیس کی کبڈی ٹیم کے کھلاڑیوں کو بھی میدان میں اتار دیا گیا۔تحریک لبیک کے کارکنوں نے کبڈی کھلاڑیوں پر بھی پتھراؤ کیا تاہم پولیس حکام کے مطابق گوجرانوالہ پولیس ایک بار پھر چندا قلعہ چوک سے مظاہرین کو بھگانے میں کامیاب ہوگئی اور چوک کو مکمل طور پر صاف کر دیا گیا ہے اور ٹریفک بحال کروانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *