معاملہ کیا نکلا ؟ جانیے

کراچی(ویب ڈیسک) ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے خاتون  پولیس افسر کو تنگ کرنے والے ملزم کوگرفتار کرلیا۔ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر کرائم سرکل فیض اللہ کوریجو کے مطابق کراچی پولیس کی خاتون ایس ایچ او  سب انسپکٹر غزالہ کو تنگ کرنے کی  شکایت پر کارروائی عمل میں لائی گئی،اور ملزم نعیم عرف کالو کو گرفتار کرلیا گیا۔

ملزم کے قبضے سے ملنے والے موبائل فون سے خاتون افسر کی کئی غیر اخلاقی تصاویر اور ویڈیوز برآمد ہوئی ہیں۔ملزم  سائبر کرائم سرکل میں مقدمہ درج ہونے کے بعد کراچی ضمانت لینے کے لیے پہنچا تھا جہاں سے اس کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ ملزم نے یہ تصاویر اور ویڈیوز دیگر مختلف سرکاری محکموں کے اعلی  افسران کو بھیجی تھیں۔گرفتار ملزم کافی عرصے سے خاتون افسر کو وارننگز  دے رہا تھا اور پیسوں کا بھی تقاضہ کرتا تھا۔ ملزم لاہور  میں انتہائی اثررسوخ رکھتا ہے۔ خاتون افسر  نے چند روز قبل چھیڑنے اور تنگ کرنے کے متعلق ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی تھی۔ملزم اپنے ماموں کی سم اس کام کے لیے استعمال کر رہا تھا  جو خود بھی ملزم کے خلاف گواہی بھی دے رہا ہے  ۔گرفتار ملزم کئی عرصے سے خاتون افسر کو وارننگز  دے رہا تھا اور پیسوں کا بھی تقاضہ کرتا تھا۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *