معتبر شخصیت نے اعلان کر دیا

کوئٹہ (ویب ڈیسک) بلوچستان کے سابق وزیراعلیٰ نواب ثنا للہ زہری نے مسلم لیگ (ن) کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) سے استعفیٰ دینے کا اعلان کردیا۔کوئٹہ میں جلسے سے خطاب میں ثناء اللہ زہری نے ن لیگ کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ آج سے نواز شریف کی

جس حد تک مخالفت ہوسکے گی کریں گے، آج سے نواز شریف سے ہمارا کوئی واسطہ نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا اصل روپ گلی گلی گھر گھر دکھائیں گے۔عبدالقادر بلوچ نے مسلم لیگ ن سے علیحدگی کا اعلان کردیاانہوں نے کہا کہ عبدالقادر بلوچ کےساتھ تو ایسی بے وفائی کی کہ ان کا انتخابی حلقہ ہی توڑ دیا گیا، اس کے باوجود عبدالقادر بلوچ نے پارٹی سے وفاداری نبھائی۔نواب ثناء اللہ زہری کا کہنا تھا کہ ڈسنا نواز شریف کی فطرت میں شامل ہے اور نواز شریف نے اپنے محسنوں کو بھی نہیں چھوڑا، ضیاء الحق کا بیٹا بھی نواز شریف کی بے وفائی کے قصے سناتا ہے۔سابق وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ نواز شریف تم نے ہم سے بےوفائی کی، تم نے باعزت آدمیوں کو بےعزت کرانے کی کوشش کی، لیڈر ایسے نہیں ہوتے جو بھگوڑے بن کر باہر بیٹھ جائیں۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *