معروف بالی وڈ اداکار کس بات کی وجہ سے عمر شریف کو اپنا گرو مانتے تھے ؟

ممبئی(ویب ڈیسک )بالی ووڈ کے کھلاڑی و معروف اداکار اکشے کمار کامیڈین کنگ عمر شریف کو اپنا استاد مانتے ہیں۔چند سال قبل اکشے کمار نے اپنی فلم سنگھ از کنگ کی پروموشنل تقریب کے دوران عمر شریف سے ملاقات کی اور تقریب میں موجود لوگوں کو بتایا کہ وہ عمر شریف کو اپنا استاد مانتے ہیں۔

انہوں نے کہا تھاکہ میں تمام لوگوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ میں نے کامیڈی ٹائمنگ عمر شریف سے سیکھی ہے۔اکشے کمار نے بتایاتھا کہ وہ عمر شریف کے اتنے بڑے فین ہیں کہ انہوں نے ان کے تمام شوز اور پروگرام دیکھے ہوئے ہیں۔ دوسری جانب پیپلز پارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اداکار عمر شریف کا انتقال باعثِ صدمہ ہے،رونے والوں کو ہنسنے پر مجبور کرنے والاطنز و مزاح کاآفتاب غروب ہو گیا۔اپنے تعزیتی بیان میں پاکستان بلاول بھٹو زرداری نے عمر شریف کے انتقال پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا کہ عمر شریف نے پاکستان میں فنِ مزاح کو نئی جہت بخشی، اسے بلندیوں پر پہنچایا،عمرشریف کی دنیائےفن کےلیےخدمات تادیریادرکھی جائیں گی۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دعاگو ہوں، اللہ تعالی مرحوم عمر شریف کی مغفرت کریں اور انہیں جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائیں بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں مرحوم عمر شریف کے اہلِ خانہ سے تعزیت اور ان کے لیے صبرِجمیل کی دعا بھی کی ہے۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے اداکار عمر شریف کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا اور کہاہے کہ لیجنڈ اداکار عمر شریف کی فن کے لیے خدمات نا قابلِ فراموش ہیں۔آپ کو بتاتے چلیں کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے اداکار عمر شریف کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا اور لیجنڈ اداکار عمر شریف کے خاندان اور ان کے تمام مداحوں سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے مرحوم اداکار عمر شریف کی مغفرت اور بلند درجات اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعائیں کی ہیں ۔

Comments are closed.