معروف سیاستدان اور سماجی رہنما زمرد خان کا شاندار کارنامہ :

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان سویٹ ہوم کی 17 بیٹیاں بے نظیر بھٹو گرلز کیڈٹ کالج لاڑکانہ کے لئے منتخب کر لی گئیں۔ بے نظیر بھٹو کیڈٹ کالج لاڑکانہ روانہ کرنے کے موقع پر پاکستان سویٹ ہوم کے سربراہ زمرد خان نے بچیوں سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سویٹ ہو م کے بیٹوں کی

طرح بیٹیوں نے بھی میرا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ میری 17 بیٹیوںکا گرلزکیڈٹ کالج لاڑکانہ میں انتخاب ہمارے لیے ایک اعزاز ہے۔ انشاء اللہ بہت جلد ان بیٹیوں کے لئے پاکستان سویٹ ہوم کا اپنا کیڈٹ کالج بنایا جائے گا۔ آج ہمیں دس سال کی محنت کا پھل مل رہا ہے۔ میری تمام بیٹیاں بے نظیر بھٹو گرلز کیڈٹ کالج لاڑکانہ میں میرٹ کی بنیاد پر منتخب ہوئی ہیں۔ مجھے امید ہے یہ بیٹیاں پاکستان کے لیے ایک روشن مستقبل ہیں۔ بیٹوںکے لئے کیڈٹ کالج بنا دیا ہے اب میں نے اپنی بیٹیوں کے لیے پاکستان سویٹ ہو م کیڈٹ کالج بنانا ہے جس کے لیے میں نے کام شروع کر دیا ہے۔ میری خواہش ہے کہ پورے پاکستان میں جہاں کہیں بھی وہ بچے جن کے والد یا والدین میں سے کوئی اس دنیا میں موجو د نہیں اور جن بچوں کی عمریں چار اور چھ سال ہے میں ان بچوں کو پاکستان سویٹ ہوم کا حصہ بنا سکوں۔

Comments are closed.