معین خان کے صاحبزادے نے مشہور پاکستانی اداکارہ سے شادی کر لی

کراچی (ویب ڈیسک)اداکارہ مریم انصاری سابق قومی کرکٹر معین خان کے بیٹے اویس خان کے ساتھ رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں۔قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و وکٹ کیپر معین خان کے بیٹے اویس خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز میں اداکارہ مریم انصاری سے نکاح اور شادی کی دیگر تقریبات کی ویڈیوز

اور تصاویر شیئر کیں۔اویس خان نے اپنے دوستوں کو نکاح کی لائیو نشریات بھی دکھائیں۔ مریم انصاری نے نکاح کے موقع پر ٹی پنک رنگ کا خوبصورت عروسی لباس زیب تن کر رکھا تھا۔اویس خان اور مریم انصاری کی شادی کی تقریب میں فیصل قریشی نے بھی اپنی فیملی کے ساتھ شرکت کی۔مداح مریم انصاری اور اویس خان نے جوڑے کو بہت پسند کر رہے ہیں اور ان کی آئندہ زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔سوشل میڈیا پر نوبیاہتا جوڑے کی شادی کی تصویروں کو خوب پذیرائی بخشی جا رہی ہےِ خاص طور پر ان کی فیملی فوٹو کو بہت پسند کیا جا رہا ہے۔خیال رہے کہ مریم انصاری اداکار علی انصاری کی بہن ہیں۔

Comments are closed.