مفتی عبدالقوی کی شامت

لاہور( ویب ڈیسک ) ایڈیشنل سیشن جج مسعود وڑائچ نے خواجہ سرا سے شادی کے بارے میں بیان دینے کے کیس میں مفتی عبد القوی کو 26 مئی کو طلب کر لیا۔دوران سماعت ایس پی سٹی نے اندراج مقدمہ کی درخواست پر جواب عدالت میں جمع کروا دیا۔ ایس پی سٹی نے جواب میں عدالت

کو آگاہ کیا کہ معاملہ حساس نوعیت کا ہے علماء کے بورڈ کو رائے کیلئے بھیجا جائیگا،مہلت دی جائے۔ واضح رہے کہ حافظ مشتاق احمد نعیمی ایڈووکیٹ نے مفتی عبدالقوی کیخلاف درخواست دائر کی، جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مفتی عبد القوی نے ٹی وی پروگرام میں کہا کہ مرد خواجہ سرا شادی کر سکتے ہیں، مفتی عبد القوی کا بیان غیر فطری اور خلاف مذہب ہے، مفتی عبد القوی کا بیان گناہ کا راستہ کھولنے کے مترادف ہے۔ شادی عیاشی کیلئے نہیں ہوتی اولاد پیدا کرنے کرنے کیلئے کی جاتی ہے ۔خواجہ سرا میں اولاد پیدا کرنے اور مخلوق خدا میں اضافہ کرنے کی صلاحیت نہیں ہوتی ۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ مفتی عبد القوی کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔

Comments are closed.