مفتی قوی اور حریم شاہ کی انتہائی پرائیویٹ گفتگو کی تفصیلات

لاہور (ویب ڈیسک )گزشتہ روز حریم شاہ کی جانب سے مفتی قوی کو تھپڑ رسید کرنے کی ویڈیو وائرل ہوئی جس نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا اور ایک نئی بحث چھیڑ دی لیکن سب سے حیران کن بات یہ رہی کہ اس ویڈیو کے اگلے ہی روز یعنی آج ان کی

ویب سیریز کا ٹیزرجاری کیا گیا ، یہ محض اتفاق تو نہیں ہو سکتا بلکہ اس کے پیچھے مبینہ طور پر شہرت حاصل کا مقصد پوشیدہ ہے ۔ابھی حریم شاہ کی جانب سے مفتی عبدالقوی کو رسید کردہ تھپڑ کا ’ درد ‘ کم نہیں ہوا تھا کہ مفتی عبدالقوی کے ساتھ حریم شا ہ اور عائشہ کی ایک اور ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ’ دوڑنا ‘ شروع کر دیا ہے جس میں مشروبات میں سے اپنا پسندیدہ مشروب کے بارے میں فخریہ انداز میں بتایا جا رہا ہے ۔ویڈیو کا آغاز کراچی کے ” فرینچ ہاکس بے “ بیچ کے ذکر سے ہوتاہے جس پر عائشہ ان سے پوچھتی ہیں کہ وہاں پارٹی میں کون کونسے مشروبات ہوں گے ، مفتی جواب دیتے ہیں کہ کم از کم پانچ اقسام کے مشروبات ہوں گے ، مجھے نام تو نہیں آتے لیکن سبز رنگ کے ہوتے ہیں ، فرانس والی ہو تی ہے ۔ویڈیو میں حریم شاہ مفتی قوی سے پوچھتی ہیں کہ آپ کو کونسا مشروب پسند ہے جس پر مفتی قوی دبے لفظوں میں جوا ب دیتے ہیں کہ مجھے ” میں سرخ رنگ والی پیتا ہوں ، یہ میرے دل کیلئے اچھی ہے اس لیے پیتا ہوں “ (سرخ رنگ کا مشروب عمومی طور پر مغرب میں ’ ریڈ وائن ‘ کو کہا جاتاہے )۔عائشہ نامی لڑکی مفتی قوی سے پوچھتی ہے کہ ابھی ہم آپس میں بیٹھے ہیں تو بتائیے کہ پارٹی میں آپ کی خواتین سہیلیاں آ رہی ہیں ؟ جس پر مفتی قوی جواب دیتے ہیں کہ ”

مفتی عبدالقوی کے کورم میں بیٹھنا خواتین کی خواہش ہے ۔حریم شاہ نے ویڈیو میں مفتی عبدالقوی سے پوچھا کہ آپ نے مے نوشی کے علاوہ اور کیا کچھ کیا ہے ۔ ؟جس پر مفتی عبدالقوی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ” اسلام آباد میں آج کل سب سے زیادہ جو ہو رہاہے وہ یہ والا ہے، مفتی عبدالقوی نے اپنے ناک پر انگلی رکھی اور سونگھ کر دکھاتے ہوئے اشارہ دیا “،حریم شاہ کی بات سن کر مفتی قوی بولے کہ نہیں نہیں میں وہ نہیں کرتاہوں ، مفتی قوی نے عائشہ کے قریب ہوتے ہوئے سرگوشی میں کہا کہ میرے بریف کیس میں اس وقت بھی کم از کم پانچ سگریٹ پڑے ہوں گے ۔حریم شاہ نے پوچھا کہ آپ نے کتنی دفعہ پی ہے ؟ اس مقام پر جب مفتی قوی صاف انکاری ہو گئے تو دونوں خواتین کی جانب سے اصرار کیا گیا کہ ہم آپس میں بیٹھے ہیں ہمیں درست بات بتائیں جس پر مفتی قوی نے کہا کہ یہ باتیں باہر نہیں جائیں گی ، عائشہ نے جواب دیا کہ نہیں یہ باتیں ہمارے درمیان سے باہر نہیں جائیں گی ۔مفتی عبدالقوی نے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے جواب دیا کہ ” میں نے کبھی بھی مشروب کا نام نہیں پوچھا ، صرف مشروب مغرب ہی پیتا ہوں “ ۔ حریم شاہ نے مفتی قوی سے پوچھا کہ ہم آپ کی پارٹی میں آ سکتے ہیں ؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ آپ دوست ہیں تو کیوں نہیں آ سکتی ہیں ۔

Sharing is caring!

Comments are closed.