مفتی قوی کا خاندان والوں نے کیا بندوبست کرلیا ؟

ملتان(ویب ڈیسک) مفتی عبدالقوی کے چچا عبدالواحد ندیم نے کہا ہے کہ مفتی قوی نے پورے خاندان کا بہت نقصان کیا۔ حریم شاہ کی ویڈیو لیکس کے بعد بدنام ترین ہو جانیوالے مفتی قوی کےچچا عبدالواحد ندیم نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ہمارا خاندان عزت والا خاندان ہے جس نے ہزاروں

لوگوں کو تعلیم دی ہے، لیکن یہ سب دیکھ کر  ہمارا خاندان غم میں ہے۔ عبدالواحد ندیم نے کہا کہ مفتی قوی نے ہمارے خاندان کا بہت نقصان کیا ہے، آج سے مفتی قوی کو مفتی نہ کہا جائے، آج ہم مفتی قوی سے مفتی کا لفظ واپس لے رہے ہیں۔ ذاتی معالج حافظ عبدالکبیر نے بتایا کہ مفتی قوی کی سوچ ان کے کنٹرول سے نکل گئی، مفتی قوی کو گھر میں آئسولیٹ کیا ہے، پوری کوشش ہے کہ مفتی قوی کو عوامی اجتماعات سے دور رکھیں۔

Comments are closed.