مفتی منیب الرحمٰن کی کال پر پورا لاہور بند ۔۔۔

کراچی (ویب ڈیسک) سابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے کالعدم ٹی ایل پی کے خلاف لاہور میں ہونے والے ایکشن کے خلاف آج ملک بھر میں پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کردیا۔ اور انکے اس اعلان پر لاہور میں مارکیٹس بند رہیں جبکہ گڈز ٹرانسپورٹ نے بھی شہر سے

باہر سامان لے جانے کا سلسلہ روک دیا ۔ تفصیلات کے مطابق دارالعلوم امجدیہ کراچی میں اہلسنت تنظیموں کا ہنگامی اجلاس ہوا جس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مفتی اعظم پاکستان (بریلوی مسلک) مفتی منیب الرحمان نے آج (پیر کو) ملک بھر میں پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا تھا ۔ انہوں نے تاجروں اور ٹرانسپورٹرز سے یہ ہڑتال کامیاب بنانے کی اپیل بھی کی۔مفتی منیب الرحمان نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ ہڑتال کو ہر طرح سے پرامن رکھنا ہے اور اس دوران کسی بھی سرکاری اور نجی املاک کو نقصان نہیں پہنچانا۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *