مقدمے کے اندراج کا حکم جاری

لاہور(ویب ڈیسک)سیشن عدالت نے مبینہ توہین صحابہ پرممتازاینکر پرسن آفتاب اقبال سمیت 11 اداکاروں کے خلاف متعلقہ ایس ایچ اوکو قانون کے مطابق کارروائی کاحکم دے دیا،عدالت نے قراردیا کہ ایس ایچ او قانون کے تحت درخواست پر مقدمہ درج کرنے کا پابند ہے، ایس ایچ او بادامی باغ موقف سن کر قانون کے

مطابق مزید کارروائی آگے بڑھائے،ایڈیشنل سیشن جج اعجاز احمد گوندل نے مسعود احمد ریحان کی درخواست پر تحریری حکم جاری کیاہے،فاضل جج نے قراردیاہے کہ توہین صحابہ کا مقدمہ درج کرنے سے قبل متحدہ علماء بورڈ کی رائے لینا لازم نہیں،ایس ایچ او اندراج مقدمہ کی درخواست پر قانون کے مطابق مقدمہ درج کرنے کا پابند ہے، ایس ایچ او نے درخواست ملنے کے باوجود مقدمہ درج کرنے کی اپنی قانونی ذمہ داری ادا نہیں کی،درخواست گزارکا موقف ہے کہ اینکرپرسن آفتاب اقبال نے 11 اپریل کے پروگرام میں مبینہ طور پرغزوہ احد کے شرکاء اور اصحاب رسول کے خلاف تضحیک آمیز الفاظ ادا کئے، اصحاب رسول کو غزہ احد میں مال غنیمت اور اخلاقی گراوٹ مبتلا کیا، اپنی خود ساختہ وضاحت میں بھی اصحاب رسول کو قصوار بیان کیا۔

Comments are closed.