ملالہ یوسفزئی کا حیران کن سوال سامنے آگیا

لاہور (ویب ڈیسک) ملالہ یوسفزئی کی اپنے شوہر کے ساتھ نوک جھونک کی ویڈیو سامنے آگئی۔سوشل میڈیا پر ملالہ کی سالِ نو کی منصوبہ بندی سے متعلق شوہر کے ساتھ دلچسپ نوک جھونک کی ویڈیو کے چرچے ہیں۔نوبیاہتا جوڑے نے ایک گیم کھیلا، جس میں باری باری سوالات کیے گئے، ہر سوال کے جواب میں

ہدف پر صحیح نشانہ لگانے کی کوشش کی، کہیں نشانہ چُوک گیا تو کہیں شرارتاً مس کردیا۔ملالہ کے شوہر نے سوال کیا کہ کیا ملالہ کو جنوری کا مہینہ بغیر شاپنگ کیے گزارنا چاہیے؟ جس پر ملالہ نے سوال کیا کہ کیا نئے سال پر عصر کو داڑھی منڈوا دینی چاہیے؟ پھر خود ہی جواب دے ڈالا کہ داڑھی منڈوائی تو گھر میں داخلہ بند کردیا جائے گا۔کھیل کے اختتام پر ملالہ نے سب کو سالِ نو پر بچیوں کی تعلیم کے لیے دل کھول کر رقم عطیہ کرنے کا پیغام دیا۔