ملتان: ایک طالبہ نے بھانڈہ پھوڑ دیا

ملتان (ویب ڈیسک) ملتان میں نجی کالج کے پروفیسر کو مبینہ طور پر طالبات کے ساتھ غلط کاری کرنے اور پریشرائز کرکے رقم ہتھیانے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق ایک متاثرہ طالبہ نے تحریری طور پر آگاہ کیا کہ پروفیسر سلمان نے دوران تعلیم اس سے مراسم قائم کیے

اورنمبر بڑھوانے کا جھانسہ دے کر غٖلط کام کیا اور اب پریشرائز کر کے رقم مانگ رہا ہے۔طالبہ نے یہ بھی الزام عائد کیا کے کالج کی متعدد طالبات کو پروفیسر نے نمبر بڑھوانے کا جھانسہ دے کر غلط کاری کا نشانہ بنایا ہے۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے نجی کالج کے پروفیسر کو گرفتار کر لیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق مزید تفیتش کی جارہی ہے۔