ملتان سے افسوسناک اطلاعات

ملتان (ویب ڈیسک) ولیوں کے شہر ملتان سے آنیوالی ایک افسوسناک خبر کے مطابق شہر کے مشہور ماہر نفسیات نے اپنی ڈاکٹر بیٹی کو زندگی سے محروم کرکے خود بھی موت کو سینے سے لگا لیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس حمید کالونی میں گھریلو تنازعے پر ماہر نفسیات ڈاکٹر اظہر نے اپنی بیٹی


ڈاکٹر علیزہ حیدر کو پہلے زندگی سے محروم کیا اور پھر خود بھی موت کو سینے سے لگا لیا ، واقعے کے بعد پولیس اور دیگر اداروں نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی شروع کردی ہے جبکہ میتوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ بدقسمت خاتون خود بھی ڈاکٹر اور تین بچوں کی ماں تھی۔

Sharing is caring!

Comments are closed.