ملتان میں کیا خبر گرم ہے ؟

لاہور (ویب ڈیسک) نامور کالم نگار خالد مسعود خان اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔ ملتان میں ایک افواہ بڑی گرم تھی کہ سید یوسف رضا گیلانی سینیٹ کا الیکشن لڑنے والے ہیں اور وہ پی ڈی ایم کی طرف سے سینیٹ کے اگلے چیئرمین کے امیدوار ہوں گے؛ تاہم شاہ جی کا کہنا ہے کہ

پیپلز پارٹی بلکہ زرداری صاحب نے انہیں اسلام آباد سے نامزد کر کے ایک پنتھ دو کاج والا معاملہ کر لیا ہے۔ پہلا یہ کہ انہیں تحریک عدم اعتماد کے لیے درکار ووٹوں کے بارے میں حقیقی صورتحال کا اندازہ ہو جائے گا اور دوسرا یہ کہ انہیں یہ پتا چل جائے گا کہ گھوڑے ہانکنے والے کوچوان کس کے ساتھ ہیں۔ میں نے کہا: شاہ جی! اس بات سے آپ کی کیا مراد ہے؟ شاہ جی نے پہلے مجھے خفگی سے گھورا اور پھر کہنے لگے: بھائی صاحب! زیادہ بھولا بننے کی ضرورت نہیں، حفیظ شیخ جن کے بندے ہیں اس کا سب کو اندازہ ہے اور تمہیں بھی علم ہے۔ اب تم یوں سمجھو کہ سید یوسف رضا گیلانی سینیٹ کے الیکشن میں زرداری صاحب کے لیے لٹمس پیپر کے فرائض سرانجام دیں گے۔ تم نے تیزاب اور الکلی کی پہچان کرنے والے نیلے اور گلابی رنگوں والے لٹمس پیپر کا نام تو سنا ہی ہوگا۔

Comments are closed.