ملزمان گرفتار

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان میں تعینات افغانستان کے سفیر کی بیٹی کے ساتھ پیش آنے والے افسوسناک واقعہ میں دوسرے ٹیکسی ڈرائیور کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔واقعے میں ملوث ایک ٹیکسی ڈرائیور پہلے ہی زیرِ حراست ہے، جبکہ تیسرے ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔ذرائع کے مطابق واقعے میں 2 ٹیکسیاں استعمال کی گئی تھیں،

اور اب تک 2 ٹیکسی ڈرائیور گرفتار کر لیئے گئے ہیں۔افغان سفیر نجیب اللّٰه علی خیل نے سوشل میڈیا پر اپنی بیٹی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ کسی اور خاتون کی تصویر غلط طور پر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے، جسے وہ جانتے تک نہیں۔واضح رہے کہ واقعہ 16 جولائی کو اسلام آباد میں پیش آیا تھا جس کے بعد وزیرِ اعظم عمران خان نے افغان سفیر کی بیٹی کے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے وزیرِ داخلہ شیخ رشید کو ہدایت کی تھی کہ ملزمان کو 48 گھنٹوں میں گرفتار کیا جائے۔دفترِ خارجہ کی جانب سے گزشتہ روز جاری کیئے گئے بیان میں کہا گیا تھا کہ افغان سفیر کی بیٹی کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ ناقابلِ برداشت ہے، سفارت کاروں اور ان کے اہلِ خانہ کی حفاظت کیلئے پُرعزم ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *