ملکہ الزبتھ نے کیا طریقہ اختیار کیا ؟ تہلکہ خیز انکشاف

لندن (ویب ڈیسک) ایک برطانوی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ ملکہ الزبتھ دوم نے ذاتی دولت عوام سے چھپانے کے لیے 70 کی دہائی میں قانونی استثنیٰ حاصل کیا اور اس کے لیے حکومت پر دباؤ ڈلوا کر قانون سازی کروائی۔برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ ملکہ کے ذاتی وکیل نے برطانوی

وزرا پر قانون میں ایسی تبدیلی لانے کے لیے دباؤ ڈالا، جس کے بعد ملکہ کسی بھی کاروبار یا کمپنی میں اپنے ذاتی شیئرز عوام سے خفیہ رکھ سکیں۔ملکہ کے دباؤ پر حکومت نے قانون میں ایک نئی شق شامل کی، جس کے تحت حکومت کو سربراہ مملکت کے شیئرز والی کمپنیوں کو استثنا دینے کا اختیار حاصل ہو گیا۔یہ قانون سازی 1970 میں سرکاری طور پر چلنے والی شیل کارپوریشن کے لیے کروائی گئی، جس میں ملکہ کے شیئرز اور سرمایہ کاری تھی۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *