ملکہ ترنم نور جہاں اور اعجاز درانی کی صاحبزادی حنا درانی کا جذباتی پیغام

لاہور (ویب ڈیسک) ملکہ ترنم میڈم نور جہاں کی بیٹی حنا درانی نے اپنے مرحوم والدین کی یاد میں جذباتی ہوتے ہوئے کہا ہے کہ 20 سال قبل والدہ چھوڑ گئیں اور اب 40 دن پہلے والد بھی چھوڑ کر چلے گئے۔سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر حنا درانی نے اپنے والد کے ہمراہ اپنی کچھ یادگار

تصویریں شیئر کی ہیں جن میں وہ گارڈن میں موجود ہیں۔حنا درانی نے اپنی پوسٹ کو ایک جذباتی کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ ’یہ وہ آخری سال تھا کہ جب میں اپنے والد کے ساتھ اس گارڈن میں بیٹھی تھی۔‘اُنہوں نے لکھا کہ ’میرے خیال میں والدین کو کھونے سے زیادہ گہرا درد کوئی دوسرا نہیں ہوتا ہے اور چاہیے کتنا ہی وقت کیوں نہ گُزر جائے یہ درد کبھی کم نہیں ہوتا۔‘حنا درانی نے جذباتی ہوتے ہوئے لکھا کہ ’20 قبل امّاں ہمیں چھوڑ کر چلی گئیں اور اب 40 دن پہلے والد بھی اس دُنیا سے رخصت ہوگئے ہیں۔‘اُنہوں نے لکھا کہ ’والدین کو کھوکر دل ٹوٹ گیا ہے۔‘حنا درانی نے اپنے چاہنے والوں سے اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ ’براہ کرم! میرے والدین کو اپنی دُعاؤں میں لازمی یاد رکھیں۔‘

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *