ملکی سیاست میں ہلچل کا امکان

رائے ونڈ (ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی زیر صدارت جاتی امر میں اہم مشاورتی اجلاس ہوا۔نواز شریف نے مریم نواز کو چوہدری برادران سے ملاقات کرنے کی ہدایت کر دی۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ شب جاتی امرا میں ہونے والے اجلاس میں نواز شریف نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

اجلاس میں مریم نواز، پرویز رشید، رانا ثناء اللہ سمیت اہم رہنماوں نے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں گلگت بلتستان انتخابات کے نتائج، پی ڈی ایم جلسوں اور سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں جلسوں کو جاری رکھنے اور رابطہ عوام مہم کو تیز کرنے پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔ شرکاء نے نیب کے بعد ادارہ انسداد بدعنوانی کی جانب سے نوٹسز جاری ہونے پر لیگل ٹیم کو فعال کرنے کا فیصلہ کیا ۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف نے مریم نواز کو چوہدری برادران سے جلد ملاقات کرنے کی ہدایت کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز آئندہ چند روز میں چوہدری شجاعت حسین کی عیادت کریں گی اور چوہدری برادران کو نواز شریف کا پیغام پہنچائیں گی۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *