ملک بھر میں سکولز عید تک بند رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک عالمی وبا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر ملک میں پہلی سے آٹھویں جماعت تک کے سکولز عید تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا ، اجلاس میں تعلیمی اداروں میں کلاسز کی

بحالی پر تبادلی خیال کیا گیا ، اجلاس میں پہلی سے آٹھویں جماعت تک کے سکولز عید تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ۔اجلاس میں طے پایا کہ 9 ویں سے 12 ویں تک تعلیمی ادارے کل سے ایس او پیز کے تحت کھلیں گے ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وبا کی زیادہ شرح والی یونیورسٹیز میں آن لائن کا سلسلہ جاری رہے گا جبکہ او ، اے لیول امتحانات شیڈول کے مطابق لینے کا فیصلہ کیا گیا ۔این سی او سی حکام نے کہا کہ کیسز بڑھ رہے ہیں ، ابھی تعلیمی ادارے نہ کھولیں تو بہتر ہو گا ۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *