ملک بھر میں قومی و صوبائی اسمبلی کی 8 خالی نشستوں پر الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا گیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک کے مختلف علاقوں میں 8 خالی نشستوں پر ضمنی انتخاب کرانے کا شیڈول جاری کردیا ہے ، تفصیلات کے مطابق چاروں صوبوں میں 8 حلقوں میں سیٹیں مختلف وجوہات کی بناء پر خالی تھیں ، سندھ اور بلوچستان میں 16 فروری کو ضمنی الیکشن ہونگے

جبکہ پنجاب خیبر پختونخوا اور قومی اسمبلی کی خالی نشستوں پر 19 فروری کو ضمنی الیکشن ہونگے ۔ الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق سندھ کے حلقہ پی ایس 43 سانگھڑ ، پی ایس 88 ملیر ، بلوچستان کے حلقہ پی پی 20 پشین میں 16 فروری کو پولنگ ہوگی ۔ امیدوارر 23 سے 28 دسمبر تک کاغذات نامزدگی حاصل کر سکتے ہیں ۔ سکروٹنی کاغذات 4 جنوری کو ہوگی امیدواروں کی حتمی فہرست 16 جنوری کو جاری کی جائے گی ۔ انتخابی نشان کی الاٹمنٹ 16 جنوری کو کی جائے گی ۔ اسی طرح قومی اسمبلی کی 2 پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیوں کی ایک ایک خالی نشست پر پولنگ 19 فروری کو ہو گی ۔ این اے 75 سیالکوٹ این اے 45 کرم ، پنجاب اسمبلی میں حلقہ پی پی 51 گوجرانوالہ اور کے پی کے میں حلقہ پی کے 63 نوشہرہ میں امیدوار 30 دسمبر تک کاغذات نامزدگی جمع کروا سکتے ہین 6 جنوری کو کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی ہو گی حتمی فہرست 20 جنوری جبکہ انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ 21 جنوری کو کی جائے گی ۔

Comments are closed.