موسوی کے ڈیوڈ روز پر سنگین الزامات

لندن (ویب ڈیسک) براڈ شیٹ کے سربراہ کاوے موسوی نے برطانوی صحافی ڈیوڈ روز کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ برطانوی صحافی کی اسی روش کی وجہ سے ’’نیوز آف دا ورلڈ‘‘ کو بند ہونا پڑا ۔اپنے ایک انٹرویو میں براڈ شیٹ کے سربراہ کاوے موسوی نے کہا کہ

پاکستان میں براڈ شیٹ کمیشن کی طرف سے مجھ سے رابطہ نہیں کیا گیا۔ اگر جسٹس عظمت سعید نے مجھے بلایا تو میں ضرور پاکستان جائوں گا۔ صحافیوں ڈیوڈ روز جھوٹ بول رہا ہے۔ اگر وہ درست ہے تو کیوں لند ن کی عدالت میں مجھ پرمقدمہ دائر نہیں کرتا۔ اس سے قبل بھی ڈیوڈ روز کی ایسی ہی صحافت کی وجہ سے ’’نیوز آف دا ورلڈ‘‘ بند ہو گیا تھا۔یاد رہے کہ برطانوی صحافی ڈیوڈ روز نے چند دن قبل انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے شہزاد اکبر کی ملاقات کاوے موسوی سے کروائی تھی جبکہ کاوے موسوی سے اس حوالے سے کہا کہ تھا کہ انہوں نے ملاقات کرنے کیلئے ڈیوڈ روز کو اس کے گھر پر معاوضہ ادا کر دیا تھا جبکہ شہزاد اکبر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ برطانوی صحافی سے ان کی دوستی ہے۔یہی ڈیوڈ روز ہیں جنہوں نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کیخلاف بھی برطانوی اخبار میں بدعنوانی کی سٹوری شائع کی تھی۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *