موصوفہ کا طریقہ واردات آپ کو حیران کر دے گا

مظفر گڑھ(ویب ڈیسک)پنجاب پولیس نے لوگوں سے پیسے لے کر ان کے مخالفین پر جھوٹے شرمناک مقدمے کرنے والی خاتون کوگرفتار کرلیا مظفر گڑھ پولیس ترجمان کے مطابق جھوٹے مقدمات درج کرانے والی خاتون رقم کے عوض لوگوں کے مخالفین کیخلاف مدعی بنتی تھی خاتون اب تک 7 شرمناک مقدمات درج کراچکی ہے

بتایا جا رہا ہے کہ یہ عورت کسی قدر حسین ہونے کی وجہ سے لوگوں کو جلد بیوقوف بنا لیتی ہے اور سادہ لوح لوگ اس کے جھانسے میں آجاتے ہیں ، دوسری جانب پورا علاقہ اس خوبصورت عورت کے کالے کرتوتوں سے واقف ہو چکا ہے ۔ اس عورت کے جھوٹے مقدمات کے خلاف تمام شواہد حاصل کرلیے گئے ہیں پولیس کا کہنا ہے کہ متعلقہ خاتون کیخلاف تمام ثبوت عدالت میں پیش کیے جائیں گے اور عدالتی حکم پر خاتون کے خلاف مزید کارروائی کی جائیگی ڈی پی او احسن اقبال نے واضح کیا ہے کہ ناجائز اور جھوٹے مقدمات کرانے والوں کو بھی بے نقاب کیا جائیگا جبکہ خاتون کے خلاف تھانہ صدر میں قانونی کارروائی شروع کردی گئی۔

Comments are closed.