موصوفہ 1993 میں ہی کتنی مالیت کے اثاثوں کی مالک بن چکی تھیں ؟

لاہور(ویب ڈیسک) نیب نے مریم نواز کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف کی چھوٹی بیٹی اسماء نواز کو اپنے ریڈار پر رکھ لیا اور چوہدری شوگر مل کیس میں انہیں بھی شامل تفتیش کر لیا ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ اسما نواز کو چوہدری شوگر مل سے اس وقت بھی منافع ملتا رہا

جب مل کروڑوں روپے نقصان میں جا رہی تھیں ،اس طرح اسما نواز کے اثاثوں میں غیر یقینی طور پر مسلسل اضافہ ہوتا گیا ، جب کہ ان کے کوئی بھی ذرائع آمدن نہیں تھے۔ اسما نواز کی جانب سے جمع کروائی گئی ٹیکس ریٹرنز بھی اس حوالے سے مشکوک ہیں ۔ پتہ چلا ہے کہ اسما نواز کے اثاثے 1992 میں 14 لاکھ 70 ہزار تھے اور 1993 میں اسما نواز کے اثاثوں کی مالیت 3 کروڑ 15 لاکھ 50 ہزار تک پہنچ چکی تھی۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *