مولانا طارق جمیل کے حوالے سے تشویشناک خبر

لاہور (ویب ڈیسک) عالمی وبا کووڈ 19 نے مولانا طارق جمیل کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نامور عالم دین اور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے اپنے چاہنے والوں کو بتایا کہ ان کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آگیا ہے ، اس اطلاع کے بعد کچھ ہی دیر میں

مولانا طارق جمیل ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئے ، دنیا بھر سے ٹوئٹر صارفین نے انکے پیغام پر رد عمل دیا اور انکی صحت یابی کے لیے دعا کی ۔ بڑی تعداد میں اب بھی صارفین مولانا طارق جمیل کے نام کا ہیش ٹیگ لگا کر انکی جلد صحت یابی کے لیے دعا کر رہے ہیں ۔ وزیراعظم عمران خان نے بھی ٹوئٹر کے ذریعے ہی مولانا طارق جمیل کی جلد صحت یابی کی دعا کی ۔ یاد رہے کہ مولانا طارق جمیل کی طبیعت کچھ دن سے ناساز تھی اور ٹیسٹ کروانے پر پتہ چلا کہ انہیں کورونا وائرس اپنی گرفت میں لے چکا ہے ۔

Sharing is caring!

Comments are closed.