مولانا فضل الرحمٰمن کی طبیعت بگڑ گئی

لاہور (ویب ڈیسک) پی ڈی ایم اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی طبیعت ناساز ہوگئی۔ذرائع جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن 2 روز سے بخار میں مبتلا ہیں اور وہ اس وقت ڈیرہ اسماعیل خان میں اپنی رہائشگاہ پر ہیں۔ذرائع جے یو آئی نے بتایا کہ

مولانا فضل الرحمٰن کا کورونا ٹیسٹ بھی کیا گیا جس کی رپورٹ منفی آئی ہے۔مولانا فضل الرحمٰن نےطبعیت ناسازی پر سیاسی سرگرمیاں معطل کردی ہیں۔ذرائع جمعیت علمائے اسلام (ف) نے مزید بتایا کہ مولانا فضل الرحمٰن کو ڈاکٹرز نے مکمل آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *