مولانا فضل الرحمٰن سب سے بڑا سیاسی سوداگر ۔۔۔

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے جے یوآئی کے امیرمولانا فضل الرحمن کو سب سے بڑاسوداگر قراردیتے ہوئے کہاہے کہ مولانا فضل الرحمن نے سینیٹ انتخابات میں سب سے زیادہ پیسہ بنایا۔دوسری جانب پی ڈی ایم کے سربراہ کا کہنا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں پیسے لینے کی ویڈیو عمران خان کے

اپنے لوگوں نے لیک کی ،ہارس ٹریڈنگ کرنےوالے عمران خان اپنا گند ہم پر نہ ڈالیں۔تفصیلات کے مطابق بدھ کو کلر سیداں میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران عمران خان نے ارکان کی خریدوفروخت کی ویڈیو پہلے دیکھنے کی تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ انہوں نےووٹ بکنے کی ویڈیو گزشتہ روزپہلی بار دیکھی۔جن ارکان کو ہم نے پارٹی سے نکالا تھا اور انہوں نے کیسز کئے ہوئے تھے‘ ووٹوں کی خریدو فروخت کی ویڈیو میرے پاس ہوتی تو بہت پہلے عدالت جا چکا ہوتا‘ ویڈیو دکھا کر کیس ہی ختم کروا لیتے۔سوال یہ نہیں ہونا چاہیے کہ ویڈیو کی ٹائمنگ کیا ہے‘ اہم بات یہ ہے کہ ویڈیو سے میری بات کی تائید ہوتی ہے۔ ان کا کہناتھاکہ مولانا فضل الرحمن کی پارٹی میں وہ لوگ بھی سینیٹر بن گئے جو جے یو آئی(ف)میں تھے ہی نہیں‘ وہ باہر سے آ کر سینیٹر کیسے بن جاتے ہیں؟۔بیورورپورٹ کے مطابق جمعیت ہاؤس حیدرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےمولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں پیسے لینے کی ویڈیو عمران خان کے اپنے لوگوں نے لیک کی ،ہارس ٹریڈنگ کرنےوالے عمران خان اپنا گند ہم پر نہ ڈالیں ، تمام ادارے قوم اور ملک کے خادم ہیں‘ ہم انہیں سیاست میں نہیں گھسیٹ رہے ہم کہہ رہے ہیں کہ بیرکوں میں جائیں۔

Comments are closed.