مولانا فضل الرحمٰن نے ساری کہانی بیان کردی

ملتان (وئیب ڈیسک) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ اوپن بیلٹ کیلئے پی ٹی آئی کے جتن انکے اپنے امیدواروں کو جتوانے کیلئے ہے،پی ٹی آئی کو خطرہ ہے کہ انکے امیدواروں کو ہی انکے اراکین ووٹ نہیں دینگے۔ ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ حالیہ دنوں میں منظر عام پر آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پیسے دینے والا بھی پی ٹی آئی اور لینے والا بھی پی ٹی آئی کا ہے اور الزام دوسروں پر لگائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے وزیراعظم کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ کونسا ممبر ہمارا ہے جو ہماری پارٹی کا نا ہو اور وہ سینٹ میں گیا ہے۔ ہماری خصوصیات ہیں کہ سینٹ الیکشن میں کوئی بھی ہم سے خریدوفروخت کی بات نہیں کرتا۔ سینٹ کی منڈی میں ہم جیسے لوگوں کو نہیں لا سکتے ہم صاف لوگ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ استعفے کے آپشن پر سینیٹ الیکشن کے بعد غور کیا جائے گا، لانگ مارچ ایک دن کا نہیں ہوگا کافی دن ٹھہرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہر شعبہ زندگی سے وابستہ لوگ موجودہ حکومت سے تنگ ہیں۔ احتساب کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ چیرمین نیب کے بیانات کو ہم نہیں مان سکتے یہ تو اسٹبلیشمینٹ کا مہرہ ہیں۔ مدارس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ انکی خام خیالی ہے۔ ہم گرفتاریوں سے نہیں ڈرتے، گرفتاریوں سے حکومت کے لئے مشکلات پیدا ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف سے حالیہ دنوں میں کوئی رابطہ نہیں ہوا۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *