مولانا فضل الرحمٰن کی جانب سے نواز شریف سے 5 ارب روپے مانگنے کا انکشاف

لاہور(ویب ڈیسک) صوبائی وزیرفیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ میری اطلاعات کے مطابق پی ڈی ایم26 مارچ کو لانگ مارچ کی تیاریاں کر رہی ہے اور اس کیلئے مولانا فضل الرحمان نے بیگم صفدر اعوان اور نواز شریف سے پانچ ارب روپے کی ڈیمانڈ کی ہے، اس سے پہلے مولانا 2019 میں لانگ مارچ

سے تقریبا ڈیڑھ ارب کی دیہاڑی لگا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی سمیت تمام اپوزیشن پارٹیوں نے سینیٹ چیئرمین کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کے بعد سینیٹ کے اندر ووٹوں کی خریدوفروخت روکنے کیلئے 22 ویں ترمیم کے ذریعے اوپن بیلٹ سسٹم اور شو آف ہینڈز کے ذریعے ووٹنگ سسٹم لانے کا فیصلہ کیا تھا۔اب پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے لائے گئے صدارتی آرڈیننس کے بعد اوپن بیلٹ سسٹم کے انہی حامیوں نے گرگٹ کی طرح رنگ بدل لیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے وزیر اعظم عمران خان سے بغض معاویہ کی حد تو یہاں تک ہے کہ اگر وزیر اعظم عمران خان آج نواز شریف یا آصف زرداری کی تعریف میں انہیں دیانتدار بھی کہہ دیں تو یہ دونوں جماعتیں وزیر اعظم عمران خان کو جھوٹا کہنا شروع کر دیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز قید میں موجیں کر رہے ہیں، عوام کو بے وقوف مت بنائیں۔ اپنی تقریر کے اختتام پر انہوں نے کہا کہ دسمبر 2023 تک اپوزیشن اور حکومت کو اسی تنخواہ پر کام کرنا ہو گا۔ اپوزیشن چاہے ٹرک پر چڑھے، چاہے برج خلیفہ پر یا کے ٹو کی پہاڑی پر چڑھیں، انہیں این آر او نہیں ملے گا۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *