مولانا فضل الرحمٰن کی صاحبزادی کی شادی کس خاندان میں طے پا گئی ؟

ڈیرہ اسماعیل خان (ویب ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی بیٹی کی نسبت طے پا گئی ہے کل وہ لکی مروت کے بیگوخیل خاندان سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئی ہیں ۔بتایا گیا ہے کہ شادی کی تقریب ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پہاڑ پور کے گائوں عبدالخیل میں ہوئی

اور دولہا آفاق جان کا خاندان پہلے سے مولانا فضل الرحمان کے خاندان سے رشتہ داری رکھتا ہے، ان کا خاندان فلور ملز اور بزنس سے وابستہ ہے ۔ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان بیٹی کی شادی پر خوش ہیں لیکن شادی کی تقریبات محدود اور نہایت سادگی سے ہوئیں ، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ۔

One response to “مولانا فضل الرحمٰن کی صاحبزادی کی شادی کس خاندان میں طے پا گئی ؟”

  1. FAROOQ ZAHID says:

    Molana Aalim e deen hain wo jo bi kaam kartay ALLAH & Rasool saw ki Taleemaat k mutabiq hi kartay hain.