مولانا کی آصف زرداری اوربلاول بھٹو سے ملاقات کی اندرونی کہانی

کراچی(ویب ڈیسک) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری سے جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بلاول ہائوس میں ملاقات کی۔ ترجمان بلاول ہائوس کے مطابق اس موقع پر جمیل سومرو، ناصرشاہ، سعید غنی، مفتی ابرار اور دیگر بھی موجود تھے۔ بلاول بھٹو زرداری

اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال اور حکومت مخالف مہم پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے بلاول بھٹو زرداری کو انکی بہن بختاور بھٹو زرداری کی شادی پر مبارک باد بھی پیش کی۔ دریں اثنا آصف زرداری سے ملاقات کے دوران دونوں رہنمائوں کے مابین سینیٹ انتخابات اور لانگ مارچ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *