مولا جٹ کے لیے سلطان راہی ضروری ہوتا ہے جناب

لاہور (ویب ڈیسک) نامور فلم رائٹر اور ہدایتکار ناصر ادیب کہتے ہیں کہ لیجنڈ آف مولا جٹ بنانے کے دوران مجھے ایسی ایسی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا کہ میں خود حیران رہ گیا ، ایک روز فواد خان (مولا جٹ ) کی کال آئی کہنے لگے، ناصر صاحب ایک جملے کی سمجھ نہیں آرہی :میں ایتھے ویر ویان آیاں ،

رن ویان نئیں آیا۔۔۔ ( میں یہاں بھائی بیاہنے آیا ہوں عورت بیاہنے نہیں آیا ) ناصر ادیب نے اس پنجابی ڈائیلاگ کا مطلب فواد خان کو سمجھایا اور بڑی دیر تک حیران پریشان بیٹھا رہا ۔ ناصر ادیب کا یہ انکشاف سن کر آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ مولا جٹ اور لیجنڈ آف مولا جٹ میں کیا فرق ہو گا

Comments are closed.