موٹروے کیس کے مجرم عابد ملہی نے عدالت میں حیران کن درخواست دائر کردی

لاہور (ویب ڈیسک) موٹر وے کیس میں تختہ دار کی سزا پانے والے عابد ملہی نے ایک دفعہ پھر عدالت سے رجوع کر لیا ، سانحہ موٹروے کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی نے سزا کیخلاف اپیل دائر کر دی ۔تفصیلات کےمطابق عابدملہی نے عدالت سے اپنی سزا کالعدم قراردینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ

میرے خلاف کیے گئے فیصلے پر نظر ثانی کی جائے ،لاہور ہائی کورٹ نے اپیل کو سماعت کیلئے مقرر کرتے ہوئے دو رکنی بنچ قائم کر دیا جو منگل کے روز سماعت کریگا ۔واضح رہے کہ جج ارشد حسین بُھٹہ نے مجرم عابد ملہی اور شفقت بگا کو سزا سنائی تھی،سنگین دفعات کے تحت مجرم عابد ملہی اور شفقت کو تختہ دار کی سزا سنائی گئی تھی،اس کے علاوہ عدالت نے مجرموں کی تمام جائیداد بحق سرکار ضبط کرنے کا بھی حکم دیا گیا تھا،اسکے علاوہ مجرم عابد ملہی اور شفقت بگا کو 14، 14 سال قید اور 2، 2 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیاتھا۔