مگر آدھی پی ٹی آئی کے باغی ہونے کا دعویٰ کردیا گیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کے نو منتخب رکن خیبرپختونخوا اسمبلی اختیار ولی نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے نصف ارکان اسمبلی پارٹی سے باغی ہوچکے ہیں۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں اختیار ولی نے کہا کہ تحریک انصاف کے نصف ایم پی ایز پارٹی

سے باغی ہوچکے، ہمیں کھیلنے نہ دیا تو کسی کو کھیلنے نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ہوا میں معلق ہوچکی ہے، سینٹ انتخابات میں اپوزیشن کے امیدواروں کو کامیابی کے ووٹ ملیں گے۔ن لیگی ایم پی اے نے مزید کہا کہ ہمارے سینٹ امیدوار عباس آفریدی کے گوداموں پر چھاپے ڈالے جارہے ہیں، یہ امر قابل افسوس اور قابل مذمت ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.