مگر ڈیزل کی قیمت میں کتنا اضافہ کردیا گیا ؟

اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت نے پٹرول اورڈیزل کی موجودہ قیمتوں کوبرقراررکھنے کافیصلہ کیاہے تاہم مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں اضافہ کیاہے،مٹی کے تیل کی قیمت میں 3روپے 42پیسے فی لٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2روپے19پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے تاہم مٹی کے تیل

اور لائیٹ ڈیزل آئل پر کسی قسم کی پیٹرولیم لیوی کو عائدنہیں کیاگیا ، وزارت خزانہ کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 111روپے 90پیسے فی لٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 116روپے8پیسے فی لٹر برقرار رہے گی جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 80روپے19پیسے فی لٹرسے بڑھ کر 83روپے61پیسے اور لائیٹ ڈیزل آئل کی قیمت 79روپے23پیسے فی لٹر سے بڑھ کر 81روپے42پیسے فی لٹرہو گئی ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق 16مارچ سے ہوگیا ہے، وزارت خزانہ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کر کے عالمی سطح پر قیمتیں بڑھنے کا بوجھ حکومت نے خود برداشت کیا ہے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *