مگر کیسے ؟ شائقین کے کام کی خبر

لاہور (ویب ڈیسک) راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور پاکستان کے سابق فاسٹ بالر اور تجزیہ کار شعیب اختر نے اپنی باڈی کا پھینٹا لگا دیا۔سوشل میڈیا پر بہت زیادہ متحرک رہنے والے شعیب اختر نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی چیسٹ ایکسرسائز کرتے ہوئے ویڈیو شیئر کی اور لکھا کہ چیسٹ ڈے، باڈی کا پھینٹا۔

شعیب اختر نے اپنی پوسٹ کے ساتھ ’جم‘ اور ’فٹنس‘ کے ہیش ٹیگز بھی استعمال کئے۔ وڈیو کو کچھ ہی دیر میں تقریباً ایک لاکھ بار دیکھا گیا۔شعیب اختر کی وڈیو پر سابق فاسٹ بالر وسیم اکرم نے کمنٹ لکھا کہ مجھے لگتا ہے کہ آپ کو اپنا جم اپڈیٹ کرنا پڑے گا۔اس کے علاوہ شعیب اختر کی پوسٹ پر متعدد لوگوں نے بھی کمنٹس کئے۔

Comments are closed.