مہران گاڑی میں کیا چیز پولنگ اسٹیشن پر لائی گئی ؟

مظفر آباد (ویب ڈیسک )آزاد کشمیر میں انتخابات اور انکے نتائج پر پیپلز پارٹی کی جانب سے دھاندلی کے الزامات عائد کیئے جا رہے ہیں جبکہ دعویٰ کیا گیا کہ ان کے دو پولنگ ایجنٹ بھی لاپتا ہو گئے ہیں ۔اس گہما گہمی میں سینئر صحافی حامد میر بھی میدان میں آئے اور انہوں نے ٹویٹر پر ایک

ویڈیو شیئر کر دی ہے جس میں مہران گاڑی پر پاکستان تحریک انصاف کے جھنڈے لگائے گئے ہیں جبکہ اس گاڑی سے پولنگ کا سامان اتارا جارہاہے ۔ اس حوالے سے حامد میر کا کہناتھا کہ ” آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن کے چیف صاحب کچھ دنوں سے ٹی وی چینلز پر بڑے بلند و بانگ دعوے کر رہے تھے کہ الیکشن بڑا فئیر اینڈ فری ہو گا آج صبح جب لوگوں نے دیکھا کہ مظفر آباد میں تحریک انصاف کے پوسٹروں والی گاڑی میں پولنگ کا سامان لایا گیا تو چیف صاحب کے سب دعووں کی قلعی کھل گئی۔“

Comments are closed.