مہوش حیات کا حیران کن بیان

کراچی(ویب ڈیسک)خوبصورت پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے پہلی بار سوشل میڈیا پر اپنی عمر بتاتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی لڑکی 30 سال کی عمر تک شادی کئے بغیر اور بچوں کے علاوہ بھی خوش زندگی گزار سکتی ہے۔تفصیلات کے مطابق مہوش حیات نے 6 جنوری کو سوشل میڈیا پر اپنی سالگرہ کی تصویر

شیئر کرتے ہوئے پہلی بار تصدیق کی کہ وہ 33سال کی ہوگئیں۔اداکارہ نے واضح کیا کہ ان کی عمر سے متعلق وکی پیڈیا غلط معلومات فراہم کرتا ہے ۔مہوش حیات نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ آج کل کے دور میں لڑکی 30 سال تک شادی کئے بغیر اور بچوں کے علاوہ بھی خوش رہ سکتی ہے ، اب وقت آگیا ہے کہ سماجی تبدیلیوں کیلئے بھی نظام کو بدلنا چاہیے۔ اپنی پوسٹ میں انہوں نے اپنی فیملی سے محبت کا بھی بھرپور انداز میں اظہار کیا جس میں بہن، بھائیوںکےساتھ نوک جھونک اور والدہ کی جانب سے ناز اٹھانے سمیت لائف ایونٹس شیئر کئے۔ آخر میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ صرف خواب نہیں بلکہ بڑے دیکھنے کی جرات و حوصلہ رکھتی ہیں، زندگی میں کچھ بھی حاصل کرنا ممکن ہے اگر خود پر یقین رکھا جائے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *