مہوش حیات کے بھائی کی تصویر آپ کو حیران کردے گی

کراچی (ویب ڈیسک)اداکارہ مہوش حیات کی جانب سے بھائی کے ساتھ مختصر ڈانس ویڈیو شیئر کیے جانے کے بعد انہیں اور ان کے بھائی کو صنفی تنقید کا نشانہ بنایاجا رہا ہے۔مہوش حیات ماضی میں بھی بھائی کے ساتھ ڈانس ویڈیوز شیئر کر چکی ہیں اور ماضی میں بھی انہیں تنقید کا سامنا رہا ہے۔

اداکارہ نے 16 جولائی کو انسٹاگرام پر بھائی دانش کے ساتھ مختصر ڈانس ویڈیو شیئر کی، جس میں دونوں مغربی طرز کی موسیقی پر ڈانس کرتے دکھائی دیے۔ویڈیو میں دونوں بہن بھائیوں کو گھر میں ہی ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔اداکارہ کی جانب سے ویڈیو شیئر کیے جانے کے بعد لوگوں ان پر خوب تنقید کی اور دونوں بہن و بھائیوں کو صنفی تنقید کا نشانہ بنایا۔کئی لوگوں نے دونوں بہن و بھائیوں کے لیے نامناسب زبان استعمال کرتے ہوئے دونوں کو ایک ہی صنف قرار دیا اور سوال کیا کہ دونوں میں سے بھائی کون ہے؟بعض لوگوں نے دونوں کی ویڈیو پر تنقیدی تعریف کرتے ہوئے دونوں کو خوبصورت بہنیں قرار دیا۔بعض لوگوں نے ان پر تنقید کرتے ہوئے سخت زبان بھی استعمال کی، تاہم کئی لوگوں نے ان کی تعریف بھی کی اور دونوں بہن و بھائیوں کی ڈانس کو اچھا قرار دیا۔مہوش حیات کی جانب سے شیئر کیے جانے کے بعد ان کی ویڈیو وائرل ہوگئی اور کئی سوشل میڈیا پیجز پر بھی انہیں شیئر کیا گیاجہاں زیادہ تر لوگوں نے اداکارہ اور ان کے بھائی کو صنفی تنقید کا نشانہ بنایا۔مذکورہ ویڈیو سے قبل بھی اداکارہ کو ان کی ویڈیوز اور تصاویر پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے جب کہ وہ ماضی میں بھی بھائی کے ہمراہ ڈانس ویڈیوز شیئر کرتی رہی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *