میئر لندن صادق خان کا استاد رہنے والے پاکستانی شہری کی بیٹی کو لندن میں بڑا عہدہ مل گیا

لندن ( ویب ڈیسک ) ایک پاکستانی اسکول ٹیچر کی بیٹی نے لندن اسمبلی کی پہلی مسلم پاکستانی خاتون رکن منتخب ہو کر تاریخ رقم کی ہے ۔حنا بخاری لبرل ڈیموکریٹس کے پلیٹ فارم سے رکن اسمبلی منتخب ہوئیں ۔ ان کے والد ناز بخاری مئیر لندن صادق خان کے استاد رہے ،

ان کا تعلق لاہور سے ہے ۔ لندن اسمبلی 25 منتخب ارکان پر مشتمل ہو تی ہے جس کا کام مئیر کی سرگرمیوں اور کام کو آڈٹ کرنا ہو تا ہے ۔ اس کے علاوہ اسے سالانہ بجٹ اور اس میں ترامیم کو منظور یا مسترد کر نے کا بھی اختیار ہو تا ہے ۔45 سالہ حنا بخاری 2018 کے بلدیاتی انتخابات میں مرٹن کونسل کی کونسلر منتخب ہوئی تھیں ۔وہ 20 سال سے پرائمری اسکول ٹیچر ہیں ۔ حنا بخاری کا کہنا ہے کہ ان کا کام مئیر کو ان کی ذمہ داریوں کا احساس دلانا اور قابل مواخذہ بنانا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ان کے والد برطانیہ میں پہلے پاکستانی مسلم ہیڈ ماسٹر تھے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *