میاں شہباز شریف کی نوشین افتخار کے گھر آمد ۔۔۔۔

لاہور ( ویب ڈیسک )صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف ڈسکہ میں ن لیگ کی ایم پی اے نوشین افتخار کے گھر پہنچے اور تمام اہلخانہ سے ملاقات کی ،شہباز شریف نے نوشین افتخار سے ان کے والد کی وفات پر تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی ۔ شہباز شریف نے کہا کہ ظاہرے شاہ نواز شریف کے

با اعتماد ، قریبی اور مخلص ساتھی تھے ،نوشین افتخار کی فتح ظاہرے شاہ سے عوام کی محبت کا مظہر ہے ،نوشین افتخار بہادر والد کی بہادر اور نڈر بیٹی ہیں۔شہباز شریف نے نوشین افتخار کو ضمنی انتخاب میں بھرپور مقابلہ کرنے پر شاباش دی ۔شہباز شریف نے ڈسکہ کے مقامی لوگوں سے بھی ملاقات کی ۔

Comments are closed.