میجر جنرل بابر افتخار کا واضح اعلان

راولپنڈی(ویب ڈیسک) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے واضح کیا ہے کہ فوج سیاسی معاملات میں مداخلت کرتی ہے، نہ ہی اسے سیاست میں گھسیٹنے کی کوشش کی جائے ۔ پی ڈی ایم والے اگر جی ایچ کیو آئیں گے تو انہیں چائے، پانی پلائیں گے اور اچھے طریقے سے رخصت کردیں گے ۔

میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کے پنڈی آنے کی وجہ نظر نہیں آتی، فوج کیخلاف بولنے والوں کو جواب دینے کی ضرورت نہیں کیونکہ ان میں صداقت نہیں، پاک فوج کا مورال ہائی، اپنا کام کر رہی ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار یہ باتیں نیوز کانفرنس کے دوران میڈیا کو بریفنگ اور بعد ازاں صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ فوج کا کسی سے کوئی بیک ڈور رابطہ نہیں اور نہ ہی فوج پر لگائے گئے الزامات میں کوئی وزن ہے۔ سیاسی جماعتوں کی جانب سے بیانات پر تشویش اپنی جگہ ہے، جس نوعیت کے الزامات لگائے جا رہے ہیں ایسا کرنا اچھی بات نہیں ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر فوج حکومت کا ایک ذیلی ادارہ ہے۔ ان الزامات کا حکومت نے بہت اچھے طریقے سے جواب دیا۔ فوج سیاسی معاملات میں مداخلت نہیں کرتی اور نہ ہی اسے گھسیٹنا چاہیے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *