میدان کرکٹ سے بڑی خبر

لاہور (ویب ڈیسک ) پاکستان کے ٹیسٹ کرکٹر عمران فرحت نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے جو اپنے طویل ترین کیرئیر میں 26 جنوری کو خیبر پختونخواہ کے خلاف آخری میچ کھیلیں گے۔تفصیلات کے مطابق عمران فرحت پاکستان کپ میں بلوچستان ٹیم کی قیادت کررہے ہیں۔ انہوں نے 40 ٹیسٹ

میچوں میں 2400 رنز سکور کئے اور 58 ایک روزہ میچوں میں 1719 رنز بنائے جبکہ سات ٹی 20انٹر نیشنل میچز میں 76 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔عمران فرحت نے 230 فرسٹ کلاس میچوں میں 15ہزار 790 رنز بنائے اور 220 لسٹ اے میچز میں 7401 رنز جوڑے جبکہ 69 ڈومیسٹک ٹی 20 میچز میں 1636 رنز بنا رکھے ہیں۔ عمران فرحت نے دو ماہ قبل ہی ریٹائرمنٹ کے اپنے فیصلے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو آگاہ کر دیا تھا اور وہ اب کوچنگ میں نام بنانے کے خواہشمند ہیں۔

Comments are closed.