میدان کرکٹ سے وابستہ مشہور مرد اور خاتون نے آپس میں شادی کر لی

لاہور(ویب ڈیسک) آسٹریلین کرکٹر بین کٹنگز اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں میزبانی کے فرائض سرانجام دینے والی انٹرنیشنل پریزینٹر ایرین ہولینڈ نے کوویڈ 19 کے باعث ایک سال کی تاخیر کے بعد شادی کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق دونوں کی شادی آسٹریلیا کے شہر بیورن بے میں ہوئی جبکہ شادی کی

اس تقریب میں تقریباً 130 مہمان شریک ہوئے جن میں دلہا دلہن کے اہلِ خانہ، دوست وغیرہ شامل تھے۔ ایرن ہالینڈ روایتی انداز میں سفید رنگ کا دلفریب عروسی لباس زیب تن کئے ہوئے تھیں جس میں وہ انتہائی دلکش دکھائی دیں جبکہ کرکٹر بین کٹنگ سوٹ میں ہینڈسم لگے۔ مہمانوں کی کم تعداد کے ساتھ ہوئی اس شادی کی تقریب میں جہاں نوبیاہتا جوڑے کے چہرے پر خوشی کی چمک دکھائی دے رہی تھی وہیں ان کے مہمان بھی اس پرمسرت موقع پر ان کے لیے کافی خوش تھے۔ اپنی شادی کے موقع پر ہالینڈ کا کہنا تھا کہ یہ میری زندگی کا سب سے بہترین دن ہے اور ایسا محسوس ہورہا ہے جیسے کہ میں ایک ملکہ ہوں۔ ایرن ہالینڈ نے کہا کہ میری اس سے زیادہ اور کیا خواہش ہوسکتی تھی کہ میرے اہلِ خانہ اور دوست شادی کی تقریب میں موجود ہیں، اور یہ ایک حقیقت ہے کہ ان لوگوں نے دو مرتبہ اپنی تیاریوں کو ہماری وجہ سے منسوخ کیا۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *